آئندہ پانچ برسوں میں چین میں کوئلے کی مانگ میں سست روی سے اضافہ ہو گا

توانائی کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر کوئلے کو چین کے توانائی سٹرکچر میں برتری رہے گی ، جیانگ ژی من

منگل 9 فروری 2016 15:25

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) توانائی انقلاب اور اقتصادی کایا پلٹ کی بدولت دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں کوئلے کی مانگ میں 2016سے آئندہ پانچ سالوں میں اضافہ ہو گا لیکن سست روی کے ساتھ یہ بات چین کی کوئلے کی قومی ایسوسی ایشن کے نائب سربراہ جیانگ ژی من نے بتائی ہے ۔دریں اثنا ملک کے صنعتی رجحان ،شہری رجحان اور زراعت کو جدید بنانے کے ساتھ ملک کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہونے کے امکان کے پیش نظر کوئلہ چین کے توانائی کے ڈھانچے میں چھایا رہے گا تاہم اس امر کا کم امکان ہے کہ کوئلے کی مانگ میں گذشتہ برسوں کے کی طرح تیزی سے اضافہ ہو گا ،کیونکہ ”نئے معمول “کے تحت سروس سیکٹر معیشت کا سب سے بڑا حصہ لے گا اور کوئلے کی جگہ غیر فوسل ایندھن لے گا ،توقع ہے کہ کوئلے کی کھپت کے لیے طریقہ کار اورکنویں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ بڑھتے جائیں گے لہذا کوئلے کو ایندھن کے علاوہ خام مواد کے طورپر بھی استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جیانگ نے کہا کہ پانچ سالوں کے لیے کوئلے کی صنعت سٹرکچرنگ اور اپ گریڈز میں ترجیح رہے گی جس کا مطلب یہ ہوگا کہ کوئلے کی زائد گنجائش میں کمی کی جائے گی اور زیادہ ادغام اور حصول کیا جائے گا ۔جیانگ نے یہ بیان سٹیٹ کونسل کے کوئلے کی صنعت میں کوئلے کی زیادہ گنجائش میں کمی کرنے اور 2019کے اواخر سے قبل کوئلے کی کسی نئی کان کی منظوری دینے کو روکنے کے منصوبے کے اعلان کے چند روز بعد کیا ہے ۔

چین 500ملین ٹن کی گنجائش کو ختم کردے گا اور مزید 500ٹن کو چند ہاتھوں تک محدو د کر دے گا ۔ سٹیٹ کونسل کی طرف سے جاری کیے جانے والے رہنما اصول کے مطابق آئندہ تین سے پانچ برسوں میں زیادہ فعال مائن آپریٹرز ہوں گے ،کوئلے اور فولاد سمیت شعبوں میں زائد گنجائش میں کمی ملک کی سپلائی سائیڈ سٹرکچر ریفارم کا حصہ اور حکومتی ایجنڈے پر سرفہرست ہے ۔گذشتہ پانچ برسوں میں چین نے کوئلے کی تقریباً 560ملین ٹن پیداوار ی گنجائش کو ختم کیا اور 7250کوئلے کی کانیں بند کر دیں ،2015کے اواخر تک ملک میں کوئلے کی قریباً 11ہزار کانیں تھیں جن کی مجموعی پیداواری گنجائش 5.7ملین ٹن تھی ۔

متعلقہ عنوان :