سوشل میڈیا پر دی جانیوالی طلاق درست ہے، آل انڈیا مسلم بورڈ

ہر اس ذریعے سے طلاق ہوسکتی ہے جس سے مرد اور عورت ایک دوسرے کو میاں بیوی کی حیثیت سے شناخت کر سکیں، فیصلہ

منگل 9 فروری 2016 14:50

سوشل میڈیا پر دی جانیوالی طلاق درست ہے، آل انڈیا مسلم بورڈ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) سوشل میڈیا پر دی جانیوالی طلاق درست ہے اور اس سے علیحدگی ہو جاتی ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے قرار دیا ہے کہ سکائپ ، واٹس ایپ ، فیس بک ، ای میل ، ایس ایم ایس ، ٹیلی فون کال سمیت دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی طلاق درست ہے اور اس سے علیحدگی ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ نے بھارتی سپریم کورٹ کے ریمارکس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس میں مسلم خواتین کیخلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے اسلامی قوانین کے مطالعے کی تجویز دی گئی تھی۔

بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے سینئر رکن اور ترجمان عبدالراہل قریشی نے واضح کیا کہ عدالتی حکم قانونی طور پر مناسب نہیں کیونکہ مسلم لا مذہب کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ہر اس ذریعے سے طلاق ہوسکتی ہے جس سے مرد اور عورت ایک دوسرے کو میاں بیوی کی حیثیت سے شناخت کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :