ممبرصوبائی اسمبلی کے والداورسابقہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی وفات پروزیراعلیٰ پنجاب اُن کے آبائی گاؤں کھائی پہنچ گئے

منگل 9 فروری 2016 14:47

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) ممبرصوبائی اسمبلی کے والداورسابقہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی وفات پروزیراعلیٰ پنجاب اُن کے آبائی گاؤں کھائی پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ممبرپنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخاں کے والداورسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ ملک محمدعلی کھائی کی وفات پراظہارتعزیت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف اُن کے گھرپہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی اورلواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب مختصراًگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی خدمات ملک کے لئے گراں قدرہیں۔انہوں نے دوران ڈپٹی چیئرمین سینٹ ایوان کواحسن طریقے سے چلایااوران کے دورمیں سینٹ سے قانون سازی کی مثال اس وقت ملنامشکل ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرحوم کے ہمارے خاندان سے دیرینہ تعلقات تھے۔اُنہیں جیسے ہی مرحوم کی وفات کاعلم ہواوہ تمام مصروفیات ترک کرکے پہلی فرصت میں قصور پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :