سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں سرچ آپریشن،5 ملزمان گرفتار

منگل 9 فروری 2016 14:46

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں سرچ آپریشن کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر اور مارٹر گولے بر آمد کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے نوروڑ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ایک گھر سے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک راکٹ لانچر،3 مارٹر گولے بر آمد کرلئے گئے۔پانچوں ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :