اشتعال انگیز تقاریر کیس ،ایم کیوایم کے قائد سمیت 23 سے زائد رہنماوٴں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

منگل 9 فروری 2016 14:37

اشتعال انگیز تقاریر کیس ،ایم کیوایم کے قائد سمیت 23 سے زائد رہنماوٴں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیوایم کے قائد سمیت 23 سے زائد رہنماوٴں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے قائد اور23 دیگررہنماوٴں کے خلاف اشتعال انگیزتقاریرکرنے اوراس کی معاونت فراہم کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ پر 3 مختلف مقدمات میں فاروق ستار، رشیدگوڈیل، قمرمنصور، خالدمقبول، خواجہ اظہار اور خوش بخت شجاعت سمیت 23 ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔واضح رہے ایم کیوایم کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اور سابق صوبائی وزیر روٴف صدیقی بھی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات میں نامزد ہیں تاہم یہ دونوں رہنما عبوری ضمانت پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :