پولیس اور مظاہرین میں تصادم ،48اہلکار زخمی

انتظامیہ نے ایک مارکیٹ سے تجاوزات ہٹانے کی کوشش کی تو تصادم ہو گیا مظاہرین نے پولیس پر اینٹوں اور پتھروں کی بارش کر دی ، 24گرفتار

منگل 9 فروری 2016 14:26

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 48پولیس اہلکار ، صحافی اور کئی دیگر افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے 24مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پولیس نے منگ کاک ضلع کی ایک مارکیٹ سے تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کیا تو خوانچہ فروشوں اور ٹھیلے والوں نے مزاحمت کی اور پولیس پر اینٹوں اور پتھروں کی بارش کردی جس پر پولیس نے مظاہرین کو وارننگ دی اور جب وہ باز نہ آئے تو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کردی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

دریں اثنا پولیس نے 24مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔ ہانگ کانگ کے پولیس چیف نے مظاہرین کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو امن بحال کرنے کی کوششوں پر تعاون کا یقین دلایا ہ ہے اور کہا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :