برف سے لالٹین بنانے کی روایت نصف صدی سے جاری ہے

لالٹین کے باعث ہاربن کو برف کا شہرکہا جاتا ہے

منگل 9 فروری 2016 14:24

ہاربن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) چین کے شمالی مشرقی صوبے ہیلانگ جیانگ کا شہر ہاربن برف سے لالٹین بنانے میں دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے ،چینی اسے برف کے شہرکا نام دیتے ہیں ، چین میں برف سے لالٹین بنانے کی روایت کئی سال سے جاری ہے ۔ اس قسم کے لالٹین پہلی بار 1963میں ایک نمائش میں رکھے گئے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال دسمبر میں اس طرح کی 42ویں نمائش منعقد کی گئی ، تقریباً تین کروڑ افراد نے یہ نمائش دیکھی ، لالٹین بنانے کے ماہرین کئی ڈیزائنوں میں تیار کرتے ہیں ، وہ دیوار چین ، ایفل ٹاور ، مندروں کے علاوہ مختلف جانوروں کی شکل میں بھی لالٹین تیار کرتے ہیں ، یہ لالٹین منفی 30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں تیار کی جاتی ہے ، اب یہ لالٹین چین سے باہر بھی کئی ملکوں میں مقبول ہے اور دنیا بھر کے ماہرین تعمیرات کے درمیان اس بارے گفتگو ہوتی رہتی ہے ۔

چین میں لالٹین قدرتی برف سے تیار ہوتی ہے جبکہ دیگر کئی ممالک میں مصنوعی برف سے تیار کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :