چین گہر ے سمندر میں وسائل کی دریافت کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کرے گا

منگل 9 فروری 2016 14:22

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) چین قطب جنوبی کے علاقہ اور گہرے سمندر میں نئے وسائل کی دریافت کے لیے اس سال اپنی مہم کا آغاز کریگا ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ اوشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حکومت اس مقصد کے لیے ایک فضائی سروس ٹیم تشکیل دے گی جو زمین ، فضا اور سمندر میں نگرانی کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرے گی ، ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور آلات کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔

ایڈمنسٹریشن سمند ر میں وسائل کی تلاش کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ پر کام کررہی ہے جس کے ذریعے گہرے سمندر میں زندگی کا مطالعہ کیا جائے گا ۔ حکومت اس کے لیے گہرے سمندر میں ایک زیر آب پلیٹ فارم قائم کرے گی جو ملک کے اندر تیار کیا جائے گا اور اس طرح جو معلومات اور اعداد وشمار حاصل ہوں گے ان کے تجزیہ کے لیے ایک جدید لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :