چین سے درآمد ریلوے انجنوں کی مرمت کے لئے چینی وفد کی لاہورآمد

منگل 9 فروری 2016 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) چین سے درآمد ریلوے انجنوں کی مرمت کے لئے چینی وفد لاہور پہنچ گیا۔درآمد شدہ انجنوں کے فریم میں کریک پڑنے کی وجہ سے ریلوے نے انہیں گراونڈ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ انجنون کے تفصیلی معائنہ کے بعدہی ذمہ داروں کا تعین ہو سکے گا، اگرخرابی ہماری ہوئی توانجنوں کی مرمت کریں گے یا نئے دیں گے۔پاکستان ریلوے نے چینی کمپنی سے دو ہزار ہارس پاور کے29انجن 2014 میں خریدے تھے۔

متعلقہ عنوان :