چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت ‘ آپریشن ضرب عضب ، متاثرین کی واپسی اور بحالی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میںمتاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجراءمیں تاخیر پر تحفظات کااظہار کیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 14:13

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ..

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ہے اس موقع پر انہیں آپریشن ضرب عضب ، متاثرین کی واپسی اور بحالی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میںمتاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجراءمیں تاخیر پر تحفظات کااظہار کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور میں خصوصی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب ، متاثرین کی واپسی اور بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس موقع پر ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجراءمیں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فاٹا سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر بھی شدید تحفظات ظاہر کئے گئے۔

ٹی ڈی پیز کی تعمیر وبحالی میں بیورو کریسی کے روایتی تاخیری حربوں پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کی۔ انہوں نے فاٹا اور خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو بھی سراہا اور متاثرین کی باعزت جلد ازجلد واپسی کے عزم کا اظہار کیا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ..