سیاچن، بھارتی فوجی کو 6 روز بعد زندہ نکال لیا گیا، ہسپتال منتقل

منگل 9 فروری 2016 14:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) سیاچن میں برفانی تودے میں دبے ایک بھارتی فوجی کو 6 روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے سیاچن کے گلیشیئر میں 25 فٹ اندر تک دبے فوجی اہلکار کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فوج کے شمالی کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا کے مطابق لانس نائیک ہنامن تھاپہ کو برف سے زندہ نکال لیا گیا ہے، اس کی حالت ابھی تشویشناک ہے تام علاج کیلئے ہنامن تھاپہ کو آر آر ہسپتال منتقل کردیا گیا.انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے مزید واقعات ہونے کی امید رکھنی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :