بھوک ہڑتالی صحافی سے یکجہتی کے حق میں فلسطین بھرمیں مظاہرے

منگل 9 فروری 2016 14:05

غزہ/ غرب اردن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) اسرائیل جیل میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی صحافی محمد اسامہ القیق کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فلسطین بھرمیں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز فلسطین کے علاقوں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں کئی مکانات پر القیق سے یکجہتی کیلئے مظاہرے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی، مغربی کنارے کے شہروں الخلیل، نابلس، رام للہ اور بیت المقدس میں بھی انسانی حقوق کے مندوبین، سول سوسائٹی اور عام شہریوں نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔

جگہ جگہ ہونے والے مظاہروں میں شہریوں نے بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کی تصاویر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر القیق کے ساتھ یکجہتی اور اس کی فوری رہائی کے مطالبات درج تھے۔

متعلقہ عنوان :