مقبوضہ بیت المقدس، شہداء کے مسمار کئے گئے مکانات دوبارہ تعمیر کرنے کی مہم شروع

منگل 9 فروری 2016 14:03

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) اسرائیل کی جانب سے ظالمانہ انتقامی پالیسی کے تحت فلسطینی شہداء کے مسمار کئے گئے مکان دوبارہ تعمیر کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کار خیر میں بیت المقدس کی مسلمان آبادی کیساتھ مسیحی آبگادی بھی پیش پیش ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی بیت المقدس کے العیزریہ قصبے کی مقامی کونسل کے زیراہتمام سوموار کو ایک نیوز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں بیت المقدس کی سرکردہ سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس میں بیت المقدس میں حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے مسمار کیے گئے فلسطینیوں کے مکانات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا گیا۔ کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیت المقدس میں مسمار مکانات کی تعمیر کے لیے بیت المقدس کے علاوہ جنوبی اور شمالی فلسطین کے 8 شہروں میں فنڈز ریزنگ کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

شہداء کے مکانات مسمار مکانوں کی تعمیر نو کیلئے شروع کی گئی اس مہم میں عیسائی برادری کے مذہبی رہنماء بشپ عطاء اللہ حنا، سابق فلسطینی و زیر اور تحریک فتح کے القدس کیلئے خصوصی مندوب حاتم عبدالقادرسمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

اس موقع پر فلسطینی رہنماوٴں نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہداء کے مکانات مسمار کرنے کی ظالمانہ پالیسی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکانوں کی چھت سے محروم کئے گئے خاندانوں کو دوبارہ مکان تعمیر کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :