اسرائیلی فوج نے پتھراؤ، چاقو رکھنے کے الزام میں تین فلسطینی بچے گرفتار کرلئے

منگل 9 فروری 2016 14:03

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بچی کو حراست میں لیا ہے جس پر اپنے پرس میں چاقو چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ادھر بیت المقدس ہی میں سے دو بچوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن پر یہودی ٹرین پر پتھراؤ کا الزام ہے۔ اسرائیلی عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی لڑکی کو مشرقی بیت المقدس میں باب العامود کے مقام سے حراست میں لیا گیا، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حراست میں لی گئی لڑکی کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ حراست میں لینے کے بعد فلسطینی لڑکی کو تفتیش کیلئے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر بیت المقدس کے شمالی قصبے شعفاط سے دو فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینی بچوں کی عمریں 16 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کے درمیان چلنے والی لوکل ٹرین پر سنگ باری کی تھی جس کے نتیجے میں ٹرین کے شیشے ٹوٹ گئے۔

متعلقہ عنوان :