ترکی بمبار طیارے کو مار گرانے پر معافی مانگے،روسی سفیر

منگل 9 فروری 2016 13:47

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ترکی میں روس کے سفیر کا کہنا ہے ترکی روسی ایس یو 24 بمبار طیارے کو مار گرانے پر معافی مانگے، اس کے ذمہ داروں کو سزا دے اور نقصان کا معاوضہ ادا کرے۔ ترکی کی طرف سے محض افسوس کا اظہار کافی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ مطالبہ ترکی میں روس کے سفیر اندرے کارلوو نے روسی خبر رساں ایجنسی ’نووستی‘ سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ولادی میر پوتین نے کہہ دیا تھا کہ ترکی کو روس کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے کیا کرنا ہوگا۔ اگر یہ مطالبے پورے نہ کئے گئے تو روس ترکی تعلقات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ روس ترکی تعلقات 24 نومبر 2015 کو ترکی کی طرف سے شام کی فضا میں روسی بمبار طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد بگڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :