جاپان ، جنوبی کوریا اور امریکہ کے رہنماؤں کے ٹیلیفونک رابطے ، شمالی کوریاکے خلاف پابندیاں سخت کرنے پر اتفاق

منگل 9 فروری 2016 13:45

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) جاپان ، امریکہ اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں سخت کرنے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم شینزوایلبے جنوبی کوریا کے صدر ہارک جیون ہائی اور امریکی صدر باراک اوبامہ نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے تناظر میں متعدد ٹیلی فونک رابطے کئے کہ تینوں ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سخت پابندیاں عائد کرنے کو یقینی بنانے میں قریبی تعاون کریں گے دریں اثناء جاپانی پارلیمنٹ میں ایک قرار داد منظور کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے میزائل پروگرام میں پیشرفت کر کے خطے میں اشتعال انگیزی روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :