پگڑی اُتارنے سے انکار پر امریکی سکھ اداکار اور ماڈل کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 13:26

پگڑی اُتارنے سے انکار پر امریکی سکھ اداکار اور ماڈل کو پرواز میں سوار ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء): پگڑی اُتارنے سے انکار کر امریکی سکھ نوجوان اداکار و ماڈل کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھ امریکی نوجوان وارث اہلو والیا کو پگڑی نہ اُتارنے پر پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ سکھ نوجوان وارث امریکہ میں ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں جو نیویارک میں فیشن ویک میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

جب اُنہیں میکسیکو سے نیویارک جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ۔ سکھ برادری میں پگڑی پہننا اور داڑھی بڑھانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ لیکن داڑھے بڑھی ہونے کے سبب بسا اوقات سکھوں کو مسلمان سمجھا جاتا ہے۔ وارث کے ساتھ ہوئے اس واقعہ کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ائیر لائن انتظامیہ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ StandWithWaris# کا ٹرینڈ بن گیا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے پگڑی کو وجہ بنا کر پرواز میں سوار ہونے سے روکنے کے فیصلے پر ائیرلائن اور انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔