اٹلی، کینووٴں سے دلچسپ لڑائی، 70 افراد زخمی

سالانہ فیسٹیول میں ہزاروں افراد کی کینووٴں سے لڑائی، ایک دوسرے کو تاک تاک کر نشانہ بنایا

منگل 9 فروری 2016 13:10

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) اٹلی میں کینووٴں سے دلچسپ لڑائی لڑی گئی ، شرکاء نے رسیلے پھلوں سے ایک دوسرے کو تاک تاک کر نشانہ بنایا ، دلچسپ لڑائی میں ستر افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

کینو صرف کھانے کے لیے ہی نہیں ، ایک دوسرے کو مارنے کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں ، اٹلی میں سالانہ فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے کینووٴں سے لڑائی کی اور ایک دوسرے کو تاک تاک کر نشانہ بنایا ، سات ہزار افراد کی اس دلچسپ لڑائی کو دیکھنے سولہ ہزار افراد جمع تھے ، تین روزہ اس لڑائی کے لیے دو لاکھ ستر ہزار کلو گرام کینو منگوائے گئے۔