برائن لارا نے اسلام کی دعوت دیئے جانے پر چبھتا ہوا سوال کرکے خاموش کروادیا: انضمام الحق

منگل 9 فروری 2016 13:01

برائن لارا نے اسلام کی دعوت دیئے جانے پر چبھتا ہوا سوال کرکے خاموش کروادیا: ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9فروری- 2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا کو دین اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کیں تو اس کے ایک سوال نے انہیں خاموش ہونے پر مجبور کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت سے وابستہ قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں کراچی ٹیسٹ کے دوران ان کے ساتھی کھلاڑی محمد یوسف نے برائن لارا کو کھانے پر بلا یا جہاں ان کے ساتھ ایک پاکستانی نژاد امریکی بزرگ شیخ ہاشم بھی موجود تھے ، وہاں انہوں نے برائن لاراکو اسلا م کی تعلیمات سے روشناس کروایا ۔

انضما م کے مطابق لارا یہ تمام باتیں سن کر خاموش ہوگیا اور کھانے کے بعد جب یوسف اسے ہوٹل واپس چھوڑنے جارہا تھا تو لارا نے یوسف کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یوسف ”ایسے مسلمان کہاں ملیں گے جو ایسی زندگی گزارتے ہوں “؟۔