نیپال کے دستور مخالف مظاہرین نے دوماہ کے بعد بھارتی سرحدی راستے کا محاصرہ ختم کر دیا

منگل 9 فروری 2016 12:54

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) نیپال کے میدانی علاقوں میں نئے دستور کے خلاف مظاہرہ کرنے والی مادیسی اور دوسری اقلیتوں کی تنظیم نے بھارتی سرحدی گزرگاہ کا محاصرہ دوماہ بعد ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مادیسی مورچہ نامی سیاسی اتحاد کے خصوصی اجلاس میں محاصرے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سیاسی اتحاد میں نئے دستور کی مخالف سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔ دو روز قبل سرحدی مقام بیرگنج کے مقامی لوگوں نے ہڑتالیوں کے خیموں کو اکھاڑ پھینکا تھا۔ دستور مخالف مظاہرین میں کم از کم پچاس افراد مارے گئے تھے۔ اِس محاصرے کی وجہ سے نیپال میں شدید پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قلت کا سامنا تھا۔ آج پیر کے روز بھارت سے تیل کے ٹینکر نیپال بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :