زیکا وائرس کا انسداد، اوباما کانگریس سے دوراب ڈالرکے خصوصی فنڈ مہیا کرنے کی اپیل کریں گے،وائٹ ہاؤس

منگل 9 فروری 2016 12:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما کانگریس سے زیکا وائرس کے انسداد کے لیے دواربڈالر سے زائد کے خصوصی فنڈ کی منظوری کی اپیل کریں گے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوٴس کے بیان میں کہا گیا کہ کانگریس پر واضح کیا جائے گا کہ زیکا وائرس ملک کے اندر اور امریکی براعظموں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوٴس کے مطابق کانگریس سے اِس ضمن میں باضابطہ اپیل جلد کی جا رہی ہے۔ امداد فنڈ سے زیکا وائرس کے انسدادی پروگرام کے ساتھ ساتھ مدافعتی دوا کی تیاری کے پروگرام کو تقویت دی جا سکے گی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پہلے ہی مچھروں سے پھیلنے والی اِس بیماری کے خلاف گلوبل ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے

متعلقہ عنوان :