جنوبی سوڈان میں 40 ہزار سے زائد انسان بھوک سے نڈھال ہیں، اقوام متحدہ

منگل 9 فروری 2016 12:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ جنوبی سوڈان میں 40ہزار سے زائد انسان بھوک سے نڈھال ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کے تین اداروں نے ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی سوڈان میں چالیس ہزار سے زائد انسان خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے موت کے منہ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ جنوبی سوڈان اِس وقت شدید قحط جیسے حالات سے دوچار ہے۔ عالمی ادارے نے متحارب فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اِن افراد تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے محفوظ راستہ مہیا کریں۔ جنوبی سوڈان بارے یہ اعداد و شمار اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ خوراک ،یونیسیف اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے جاری کیے ہیں۔ دوسری جانب جنوبی سوڈان میں صدر سِلوا کیر اور اْن کے مخالف لیڈر رک مچار کے درمیان مسلح کارروائیوں اور پرتشدد واقعات میں ابھی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :