جارجیا کا اڑھائی ارب ڈالر کی لاگت سے چینی سِلک روٹ پر بندرگاہ تعمیر کرنے کا اعلان

منگل 9 فروری 2016 12:53

تبلیسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) جارجیا نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود پر چین کی مدد سے ایک اہم بندرگاہ تعمیر کی جائے گی۔ گہرے سمندر پر قائم کی جانے والی اِس بندرگاہ پر ڈھائی بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارجیا کے وزیراعظم کے جیورجی کویرکاشویلی نے اعلان کیا ہے کہ بندرگاہ کی تعمیر کا ٹھیکہ ایک کنسورشیم کو دے دیا گیا ہے۔ بندرگاہ مغربی جورجیا کے ساحلی مقام اناکلیا میں تعمیر کی جا رہی ہے اور یہ مقام چینی صدر کے تجویز کردہ سلک روڈ میں شامل ہے۔ جورجین وزیراعظم کے مطابق یہ سارے خطے کی تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ چین اور یورپ کی تجارتی عمل کو تقویت دے گا۔ اِس بندرگاہ پر بھاری اور بڑے جہاز لنگر انداز ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :