چین ، دہشت گردی سے آن لائن مواد کی مخبری پرایک لاکھ یوآن انعام کا اعلان

منگل 9 فروری 2016 12:53

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق آن لائن مواد کی شناخت کرنے والوں کوانعامی رقوم دی جائیں گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مخبری کرنے والوں کو ایک لاکھ یوآن تک کا انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیجنگ حکومت کے مطابق دہشت گرد نفرت انگیز مواد پھیلانے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کر رہے ہیں اور یہ مذہبی انتہا پسندوں کے نظریات کو فروغ دینے کا بھی ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ چین میں سائبر سپیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوں انٹرنیٹ کے ذریعے دہشت پسند مواد کو ہٹانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :