طیارے میں ہونے والابم دھماکہ لیپ ٹاپ میں نصب کیا گیاتھا، صومالی حکام

منگل 9 فروری 2016 12:53

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء)صومالیہ نے کہا ہے کہ ڈالو ایئر لائن کے جیٹ میں پھٹنے والا بم ایک لیپ ٹاپ میں چھپایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطبق سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی چیک کے بعد دو افراد نے مشتبہ خود کش حملہ آور کو لیپ ٹاپ کمپیوٹر میں چھپا یہ بم تھمایا تھا۔ اس بم دھماکے کے نتیجے میں جہاز میں سوراخ ہو گیا لیکن پائلٹ اسے ہنگامی طور پر زمین میں اتارنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اس مسافر طیارے میں 75 افراد سوار تھے۔