سرحد پر پہنچنے والے تیس ہزار مہاجرین کو ہر ممکن مددفراہم کی جائیگی،ترک وزیراعظم

منگل 9 فروری 2016 12:52

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ مہاجرین کا بے پناہ رش جرمنی سے اکیلے نہیں سنبھالا جاسکتا ،دیگر ممالک اس میں کردارادار کریں اورمہاجرین کو جرمنی آنے سے روکا جائے جبکہ ترکی نے کہاہے کہ حلب میں حالیہ بحران کے نتیجے میں وہاں سے فرار ہو کر ترکی کی سرحد پر پہنچنے والے تیس ہزار سے زائد مہاجرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی مگر ان کے ملک میں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ مہاجرین آباد ہیں اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے پیر کو ترک وزیر اعظم احمد داوٴد اوگلْو سے ملاقات کی ، ملاقات کا مقصد تارکین وطن کی یورپ کی جانب مہاجرت روکنے کے لیے ترکی کی مدد حاصل کرنا تھا۔

(جاری ہے)

انقرہ میں میرکل سے ملاقات کے بعد ترک وزیر اعظم نے کہا کہ حلب میں حالیہ بحران کے نتیجے میں وہاں سے فرار ہو کر ترکی کی سرحد پر پہنچنے والے تیس ہزار سے زائد مہاجرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے حلب میں روسی جنگی طیاروں کے حملوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

متعلقہ عنوان :