یمن سے ملحقہ بارڈر پر شیلنگ، سعودی فوجی سمیت دو شہید

منگل 9 فروری 2016 12:50

یمن سے ملحقہ بارڈر پر شیلنگ، سعودی فوجی سمیت دو شہید

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) سعودی مملکت کے یمنی سرحد سے ملحقہ علاقے میں حوثی باغیوں کی جانب سے گولہ باری کے نتیجے میں ایک سعودی فوجی اور ایک عام شہری شہید ہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام کے مطابق مملکت کے یمنی سرحد سے ملحقہ علاقے میں حوثی باغیوں کی جانب سے گولہ باری کے نتیجے میں ایک سعودی فوجی اور ایک عام شہری شہید ہوگئے ۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ جنوب مغربی علاقے عسیر میں ایک فوجی گشت پارٹی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک فوجی شہید ہوگیا۔ایک علیحدہ بیان میں سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق جنوب مغربی شہر نجران میں ایک حوثیوں کی گولہ باری کی وجہ سے ایک تارک وطن شہید ہوگیا۔پچھلے سال مارچ سے سعودی عرب کی سربراہی میں اتحاد کی جانب سے یمن میں باغیوں کے خلاف فضائی اور زمینی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک شیلنگ اور جھڑپوں کے نتیجے میں 90 فوجی اور شہری شہید ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی اتحاد یمنی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے۔ حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں نے ستمبر 2014 میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرلیا تھا۔اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ سے اب تک 6100 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جن میں سے آدھی تعداد شہریوں کی ہے اور اس کے علاوہ 30 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :