امریکہ،مسلمانوں کی حمایت میں حجاب اورٹھنے والی عیسائی پروفیسرکو جبراًبرطرف کردیاگیا

منگل 9 فروری 2016 12:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) امریکی ریاست شکاگو کے ایک عیسائی کالج کی خاتون پروفیسر کو مسلمانوں کی حمایت میں حجاب اوڑھنے پر نوکری سے جبراًبرخاست کردیاگیا،امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو کے ویٹن کالج کی ویب سائٹ پر شائع شدہ بیان میں بتایا گیا کہ سکول اور لاریشیا ہاکنز کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت وہ اپنے راستے جدا کرلیں گی، بیان میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا،امریکی میڈیا کے مطابق لاریشیا جو کہ ایک عیسائی ہیں، کو کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کا عہدہ حاصل تھا اور وہ پولیٹیکل سائنس کا موضوع پڑھاتی تھیں۔

(جاری ہے)

انہیں فیس بک پر اپنے نظریات کا پرچار کرنے کی پاداش میں سکول سے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا، لاریشیا نے مسلمانوں کے خلاف زہر آلود بیان بازی کے خلاف ردعمل کے طور پر حجاب اوڑھنا شروع کردیا تھا۔اس اقدام کے کچھ ہی دیر بعد کالج کی انتظامیہ نے انہیں یونیورسٹی سے فارغ کردیا۔

متعلقہ عنوان :