وزیراعظم نواز شریف کل دو روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہونگے

منگل 9 فروری 2016 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف آج (بدھ کو ) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد بن خلیفہ الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہونگے ۔ وزیراعظم قطر کے امیر اور کابینہ کے اہم ارکان سے ملاقات سمیت مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کل (بدھ کو ) قطر کے امیر شخی تمیم بن حماد خلیفہ الثانی کی دعوت پر دو روزہ دورے پر قطر جائینگے جہاں وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصر سے بھی ملاقات کرینگے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف قطر میں ایل این جی کی خریدوفروخت کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کرینگے صحت ، ریڈیو اور ٹی وی تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دونوں ملکوں کے سربراہان دستخط کرینگے وزیراعظم قطر میں پاکستانی افرادی قوت کے لئے ملازمت کے مواقع بڑھانے پر بھی بات کرینگے جبکہ قطر میں تقریباً ایک لاکھ پندرہ ہزار پاکستانی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک سال سے کم مدت میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے قطر میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں جو پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے واضح رہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد خلیفہ الثانی نے گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد قطر کے امیر اور وزیر داخلہ نے وزیراعظم نواز شریف کو قطر کے دورے کی دعوت دی تھی