شمالی کوریا کا نیا راکٹ بارہ ہزار کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ، جنوبی کوریا

منگل 9 فروری 2016 12:40

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی بیلسٹک میزائل رینج دس ہزار کلو میٹر سے بڑھا کر بارہ ہزار کلو میٹر تک کردی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا تین مراحل کے رونہا تھری راکٹ سمیت طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل دوگنی کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ کا تباہ راکٹ دس ہزار کے بجائے بارہ ہزار کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :