نیپال کے سابق وزیر اعظم سنیل کوئرالہ انتقال کر گئے

منگل 9 فروری 2016 12:40

کٹھمڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) نیپال کے مطابق وزیر اعظم سنیل کوئرالہ انتقال کر گئے ان کی عمر 77 برس تھی غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کے ساتھی آئل کوئرالہ نے بتایا کہ سنیل کوئرالہ کٹھمنڈو میں اپنی رہائش گاہ پر دم توڑ گئے سابق وزیر اعظم پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ گزشتہ چند روز سے وہ اپنی پارٹی کے فنکشنز میں شرکت کرنے سے بھی قاصر تھے نیپالی اپوزیشن کانگریس پارٹی کے رہنما کے طور پر کوئرالہ فروری 2014 سے اکتوبر 2015 تک ملک کے 37 ویں وزیر اعظم بنے ۔

متعلقہ عنوان :