ایرانی صدر کی طرف سے جوہری مذاکرات کاروں کے لیے ایوارڈز

منگل 9 فروری 2016 12:20

تہران ۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر دفاع حسین دہقان اور نائب صدر علی اکبر صالحی کودنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کراوانے کے اعتراف میں ایران کے صدر کی جانب ایوارڈ دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کو ’میڈل آف میرٹ‘ جبکہ نائب صدر، جو کہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ بھی ہیں اور وزیر دفاع کو ’میڈل آف کرّج‘ سے نوازا گیا ہے۔

جولائی 2015 ء کے تاریخی معاہدے کے تحت ایران پر لگائی گئی بین الاقوامی پابندیاں گزشتہ ماہ اس وقت ہٹا دی گئیں جب اقوام متحدہ نے اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں کو کم کرنے کے حوالے سے تمام وعدوں پر عمل درآمد کیا ہے۔اعلیٰ ایرانی حکام کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر روحانی نے کہاکہ ہم مشکل وقت کو پیچھے چھوڑ آئے ہیں، ہم نے صحیح راستہ اپنایا اسی لیے خدا نے ہمیں تنہا نہیں چھوڑا۔

متعلقہ عنوان :