ایران اور یونان کے درمیان تعاون کے روڈ میپ اور سفارتی ویزے کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

منگل 9 فروری 2016 12:19

تہران ۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) ایران اور یونان نے تعاون کے روڈ میپ اور سفارتی ویزے کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔معاہدوں پر دستخط کی تقریب تہران کے سعدآباد کمپلکس میں ہوئی جس میں یونان کے وزیراعظم الیکسس سپراس اور ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی موجود تھے۔ اس سے قبل دونوں رہنماوٴں نے ایک دوسرے سے ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب بھی کیا۔

(جاری ہے)

ایران کے نائب صدر اسحق جہانگیری نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک توانائی ، پیٹروکیمیکل، نقل و حمل اور سیاحت سمیت مختلف اقتصادی میدانوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اسحاق جہانگیری کا کہنا تھا کہ انہوں نے یونان کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں اہم علاقائی مسائل اور بحرانوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔یونان کے وزیراعظم الیکسس سپراس نے اس موقع پر ایران اور یونان کے باہمی تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :