صدر ولادی میر پوٹن کے حکم پر روسی مسلح افواج کی مشقیں شروع

منگل 9 فروری 2016 12:19

ماسکو ۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے ملک کی مسلح افواج کو فوری طور پر مشقیں شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکم کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں تعینات فضائی اور اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ، ممکنہ فضائی حملوں کے تدارک کے لیے فوری طور پر مشقیں شروع کردیں ۔ روسی ٹی وی کے مطابق صدر پوٹن کے غیر متوقع حکم کے بعد روسی فوج نے بحیرہ کیسپیئن سے لیکر بحیرہ اسود کے علاقے تک فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان فوجی مشقوں کا مقصد ملک کے جنوبی علاقوں میں کسی بھی قسم کے ممکنہ فضائی حملوں سے بچاوٴ کے لیے روسی فضائیہ اور اینٹی ایئر کرافٹ یونٹوں کی تیاری کا جائزہ لینا ہے۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگوف نے کہا ہے کہ ان مشقوں میں ترقی یافتہ میزائلوں اور بمبار طیاروں سے لے کرملکی دفاع کے تمام ہتھیار استعمال کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں ان غیر متوقع فوجی مشقوں کا مقصد ممکنہ دہشتگردانہ حملوں کی صورت میں اہم ترین اقتصادی تنصیبات، سرکاری اور غیر سرکاری اداروں، اور فوجی چھاوٴنیوں کے دفاع کو یقینی بنانا ہے۔ روس کی بری اور فضائی فوج کے سربراہ جنرل وکٹر بونداروف ان فوجی مشقوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :