کراچی، سائٹ کے گودام میں آگ لگنے سے 1مزدور جا ں بحق 4 زخمی

منگل 9 فروری 2016 12:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) کراچی کے انڈسٹریل ایریا سائٹ کے ایک گودام میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوشش میں 5 افراد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے مطابق سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں پیپسی گراؤنڈ کے ایک فیکٹری گودام میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی جسے مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی ، جس کے دوران 5 افراد جھلس گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہا ں ایک شخص چل بسا ،فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے کے لئے ابتدائی طور پر 2 گاڑیاں اور فائر فائٹرز روانہ کئے گئے تھے۔ تاہم آگ کی شدت کے باعث مزید ایک گاڑی روانہ کی گئی۔ جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :