سعودی کرنسی کی قدر یوروا ور ڈالر کے مقابلے میں کم ہونے کا خدشہ

ریال کی شرح تبادلہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3اعشاریہ 75 ریال سے نیچے نہیں گرنے دیا جائے گا ،سعودی مانیٹری ایجنسی

منگل 9 فروری 2016 12:10

سعودی کرنسی کی قدر یوروا ور ڈالر کے مقابلے میں کم ہونے کا خدشہ

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) فرانس کے بڑے مالیاتی ادارے اور بینک سوسائٹی جنرال نے سعودی عرب کی کرنسی ریال کی قدر یورو اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستقبل قریب میں 25 سے 40 فیصد کمی آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تاہم سعودی عربین مانیٹری ایجنسی نے کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو ریال کی شرح تبادلہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3اعشاریہ 75 ریال سے نیچے نہیں گرنے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فرانسیسی مالیاتی ادارے سوسائٹی جنرال نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں سعودی ریال کے ڈالر اور یورو کے مقابلے میں 25 فیصد تک گرنے کا احتمال ہے۔بنک کا کہنا ہے کہ اگر خام تیل کے نرخ 2016ء بھر میں موجودہ سطح پر رہے تو سعودی ریال کی قدر 40 فیصد تک گرنے کا خدشہ ہے اور سعودی معیشت جو ڈالر پر بے حد انحصار رکھتی ہے اس سے بری طرح متاثر ہو گی بالخصوص مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو سکتا ہے۔سوسائٹی جنرال کے مطابق سعودی عرب میں مقیم بعض سفارتکاروں کا اندازہ ہے کہ کرنسی کی کی قدر میں کمی سعودی حکومت کو درپیش واحد سیاسی خطرہ ہے جس سے زیادہ متاثر سعودی شہری ہوں گے جو اس وقت کم قیمت برآمدات کے ثمرات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :