سعودی عرب نے یمن سے داغا گیا اسکڈ میزائل مار گرایا

منگل 9 فروری 2016 12:08

سعودی عرب نے یمن سے داغا گیا اسکڈ میزائل مار گرایا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) سعودی عرب نے یمن سے داغا گیا اسکڈ میزائل مار گرایا۔یہ میزائل سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی جانب داغا گیا تھا جہاں ایک بڑا فوجی فضائی اڈا ہے۔خلیجی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے میزائل دفاعی نظام نے یمن سے آنے والے اسکڈ میزائل کو مارگرایا ہے۔

(جاری ہے)

عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے بتایا ہے کہ اس میزائل کو صبح تین بجے ناکارہ بنایا گیا اور اس کا ہدف یمن کی سرحد سے قریباً ایک سو کلومیٹر دور واقع شاہ خالد ائیربیس تھا۔یہ ائیربیس خمیس مشیط شہر کے نزدیک ہی واقع ہے۔سعودی عرب نے یمن سے آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں روکنے اور ناکارہ بنانے کے لیے پیٹریاٹ میزائل نصب کررکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :