نریندرمودی اپنے اصلاحات کے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ،بھارتی میڈیا نے آئینہ دکھا دیا

وزیراعظم کی ”ہندو نواز پالیسی “کے باعث فرقہ وارانہ کشیدگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے،سروے رپورٹ

منگل 9 فروری 2016 12:06

نریندرمودی اپنے اصلاحات کے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ،بھارتی میڈیا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) بھارتی میڈیا نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی کو آئینہ دکھاتے ہوئے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرسنگھ مودی الیکشن کے موقع پرعوام سے کئے گئے اصلاحات لانے کے وعدے پورے کرنے میں نہ صرف بری طرح ناکام رہے ہیں بلکہ ان کی ہندو نواز پالیسی کے باعث بھارت میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں بھی انتہائی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے مقامی چینل کے مطابق نریندر مودی کی پالیسیوں کے باعث بین الاقوامی سطح پر بھارتی سیکولرازم کی پالیسی کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔چینل کی جانب سے کئے گئے سروے کے بعد مرتب رپورٹ کے مطابق 54فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ مودی سرکار کی مجموعی کارکردگی بہتر ہے تاہم46فیصد شہریوں نے اس کارکردگی کو منفی قرار دیا ہے

متعلقہ عنوان :