کراچی :کالعدم تنظیم کے دہشتگرد نذیر پٹھان سمیت 8 دہشت گردگرفتار

منگل 9 فروری 2016 12:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز کے کراچی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ،گرفتارشدگان میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرنذیر پٹھان بھی شامل ہے ،ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد حراست میں لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے زخمی دہشت گرد سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کرلیا ، ملزموں میں کالعدم جماعت کا کارندہ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد نذیر پٹھان عرف بادشاہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد نذیر پٹھان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، گرفتار دہشتگرد کا تعلق تحریک طالبان عابد مچھڑ گروپ سے ہے۔ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔ عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرکے دو ڈاکووٴں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ لیاری کھڈا مارکیٹ سے گینگ وار کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کا تعلق وسیع اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔ ایف آئی اے اہلکار کے قتل کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹر میں درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :