روسی پولیس کا داعش سے منسلک 7 جنگجو گرفتار کرنے کا دعویٰ

منگل 9 فروری 2016 12:05

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) روسی پولیس کا داعش سے منسلک سات جنگجوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتارافراد ماسکو سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساتوں جنگجووٴں کو مغربی شہر ییکا ٹیرن برگ سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد ماسکو سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے روس میں دہشت گرد حملوں کے بعد شام فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ انکی رہائش گاہوں سے شدت پسندی پر مشتمل لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :