روس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

منگل 9 فروری 2016 12:05

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) روس کے شمال مغربی علاقے پیسکوف میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر پر سوار چاروں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا۔ حادثے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی۔ فوجی ماہرین کی ٹیم جائے حادثہ روانہ کر دی گئی ہے جو حادثے کی تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :