امریکہ کوترکی اورکرد باغیوں میں سے کسی ایک کو چننا ہو گا ،صدرطیب اردگان

منگل 9 فروری 2016 12:04

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ترکی کے صدر طیب اردگان نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو ترکی اور کرد باغیوں میں سے کسی ایک کو چننا ہو گا۔ ترکی میں کرد باغیوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں۔ صوبہ شرناق کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک عمارت میں چھپے ہوئے کرد باغیوں کو نشانہ بنایا، حملے میں ساٹھ کرد باغی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترکی نے گزشتہ سال امن معاہدہ ختم کرنے کے بعد کرد باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ دوسری طرف انقرہ میں ترکی کے صدر طیب اردگان نے امریکی نمائندے کی جانب سے کرد زیر کنٹرول شامی علاقے کوبانی کا دورہ کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ طیب اردگان کے مطابق شام میں کرد باغیوں کا ساتھ دینے کے بعد امریکا پر کیسے اعتبار کر سکتے ہیں۔ امریکا کو ترکی اور کرد باغیوں میں سے کسی ایک کو چننا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :