پاکستان میں اغواء چیک خواتین کیلئے 60 لاکھ ڈالر تاوان ادائیگی کاانکشاف
اغواء کاروں کے ساتھ تاوان کے سلسلے میں مذاکرات جمہوریہ چیک کی سیکیورٹی کونسل نے کیے،رپورٹ
منگل 9 فروری 2016 11:39
پیراگوئے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) جمہوریہ چیک کی حکومت نے پاکستان میں اغواء ہونے والی دو چیک خواتین کی بازیابی کے لیے گذشتہ برس 60 لاکھ ڈالر تاوان ادا کیے ،24 سالہ دونوں خواتین اینتونی کراسٹیکا اور ہانا ہمپالووا کو مارچ 2013 میں بلوچستان سے اْس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ ایک چھوٹی بس میں سفر کررہی تھیں۔
(جاری ہے)
ان کے اغواء کے بعد منظرِ عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دونوں خواتین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی تھی،بعدازاں 2 سال بعد جمہوریہ چیک کے وزیراعظم بوہوسلاو سوبوتکا نے 28 مارچ 2015 کو خواتین کی رہائی اور پیراگوئے میں واپسی کا اعلان کیا،پیراگوائے سے شائع ہونے والے ایک ہفتہ وار نیوز میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق اغواء کاروں کے ساتھ تاوان کے سلسلے میں مذاکرات جمہوریہ چیک کی سیکیورٹی کونسل نے کیے،رپورٹ میں مذاکرات میں شریک ایک نامعلوم شخص کے حوالے سے بتایا گیاکہ یہ مذاکرات آسان نہیں تھے، لیکن ہم میں سے کوئی بھی دونوں خواتین کے قتل کی ذمہ داری اپنے سر نہیں لینا چاہتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اتفاق رائے سے تاوان دینے کا فیصلہ کیا گیا،ایک لبنانی سیکیورٹی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 5 چیک شہریوں کی رہائی ایک ایکسچینج ڈیل کا حصہ تھی، جس میں پیراگوئے میں قید ایک لبنانی علی تان فیاد کی رہائی بھی شامل تھی،واضح رہے کہ 2 فروری کو جمہوریہ چیک کی جانب سے کیے گئے رہائی کے اعلان پر امریکا کی جانب سے سخت تنقید کی گئی، جس کا کہنا ہے کہ پیراگوئے کا یہ عمل 'دہشت گردوں اور مجرموں' کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا-
مزید اہم خبریں
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.