عراق‘ دہشتگردی کے الزام میں سات سعودی شہریوں کی پھانسی کی توثیق ،جلد تختہ دار پر لٹکایاجائیگا،حکومتی ترجمان

منگل 9 فروری 2016 11:38

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) عراقی حکومت نے مزید سات سعودی شہریوں کو دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت دینے کی توثیق کردی جنہیں جلد تختہ دار پر لٹکایا جائیگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایاکہ2009 میں بغداد میں گرفتار کیے جانے والے القحطانی کی سزا کے حکم پر گزشتہ روزعمل کیا گیا،مذکورہ شخص کے علاوہ سات اور سعودی شہری بھی ہیں جن کی سزائے موت کے احکامات کی توثیق کردی گئی ہے اور ان کو آئندہ کچھ عرصے میں پھانسی دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہناتھاکہ عراق میں سعودی سفارت خانے کو سرکاری طور پر اس پیش رفت سے آگاہ کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :