یورپ جانے کی کوشش میں رواں سال اب تک 374تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں،آئی ایم او

منگل 9 فروری 2016 11:38

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) مہاجرین کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی ایم او) نے کہاہے کہ رواں سال اب تک 374 افراد یورپ جانے کی کوشش میں ترکی اوریونانی کی ساحلی حدودمیں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں، طوفانی حالات کے باوجود اس سال میں اب تک 69 ہزار افراد یونان کے ساحل پر اتر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ پورے سال میں یہ تعداد آٹھ لاکھ 54 ہزار تھی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز آئی ایم او کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایاگیا کہ2015 میں یورپ میں داخل ہونے کے لیے پناہ گزینوں میں سب سے زیادہ مقبول روٹ ترکی سے یونان جانا ہے۔

آئی ایم او کے مطابق طوفانی حالات کے باوجود اس سال میں اب تک 69 ہزار افراد یونان کے ساحل پر اتر چکے ہیں۔ گذشتہ پورے سال میں یہ تعداد آٹھ لاکھ 54 ہزار تھی۔

متعلقہ عنوان :