شامی صدرنے حلب کے چند حصوں میں جنوبی وشمالی راستوں کو کاٹ دیا،ترکی انتہائی خطرے میں ہے،چیب ایردوآن

منگل 9 فروری 2016 11:37

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ شام کے شہر حلب کے چند حصوں میں اسد حکومت نے جنوبی اور شمالی کوریڈور کو کاٹ دیا ہے، ترکی اس وقت انتہائی خطرے میں ہے مگر ترک فوج اپنی قومی سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کا مکمل اختیار رکھتی ہے ،ترک میڈیا کے مطابق لاطینی امریکا کے دورے سے وطن لوٹنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بیان میں کہاکہ حلب کے چند حصوں میں اسد حکومت نے جنوبی اور شمالی کوریڈور کو کاٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی اس وقت انتہائی خطرے میں ہے۔ ایردوآن نے کہا کہ ترک فوج اپنی قومی سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کا مکمل اختیار رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :