افغان امن عمل، روس، ایران اور بھارت کو بھی شامل کیا جائے،حامد کرزئی

منگل 9 فروری 2016 11:36

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ افغان عمل کو بہتر بنانے کے لیے روس ایران اوربھارت کو بھی شامل کیا جائے،روس نے اپنے سابق حلیف ملک افغانستان میں ایسے موقع پر امن عمل کی حمایت کا اعلان کیا ہے جب افغان فوج کا ایک پینتالیس رکنی دستہ تربیتی مشن کے لیے روس روانہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغان عمل کو بہتر بنانے کے لیے روس ایران اوربھارت کو بھی شامل کیا جائے،اس موقع پر کابل میں روس کے سفیر الکسانڈر مانتیسکی نے کہاکہ ان کا ملک افغانستان میں ایک ایسے سیاسی تصفیے کا حامی ہے جو پرامن طریقے سے تنازعے کا خاتمہ ممکن بنائے، ہماری نظر میں جنگ اس مسئلے کا حل نہیں، اسی لیے ہم امن عمل کی حمایت کرتے ہیں، ہماری نظر میں افغان قیادت میں اس عمل کو آگے بڑہنا چاہیے تاکہ حکومت اور طالبان کے مابین تصفیہ ممکن ہوسکے۔