پی آئی اے کےاندرون اوربیرون ملکہ وٹلز کی فروخت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 9 فروری 2016 11:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری۔2016ء) بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے نجکاری کے نام پر اربوں ڈالر کےقومی اثاثے فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ پی آئی اے کے ہوٹلوں کی فروخت کے لئے قومی اسمبلی سے منظوری حاصل نہیں لی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ لندن اور نیو یارک میں موجود بارہ ارب ڈالر مالیت کے ہوٹلز کو بارہ ارب روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

پیرس میں موجود سکرائب ہوٹل اور کراچی میں موجود پی آئی اے کے سکائی وے ہوٹل کو بھی اونے پونے فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کے پاس پی آئی اے کے اربوں ڈالر مالیتی ہوٹلز کی فروخت کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔ عدالت ان ہوٹلز کی فروخت روکنے کے احکامات صادر کرئے۔

متعلقہ عنوان :