وزیر اعظم کے کسان پیکج کے تحت مبینہ طور پر رقم کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 9 فروری 2016 11:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کسان سردار شعبان نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم کےاعلان کے باوجود کسان پیکج حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے زمینداروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نئی فصل پک کر تیار ہونے والی ہے کسانوں کو پرانی فصل کی رقم نہیں دی گئی۔ کسان پیکج کی غیر منصفانہ تقسیم آئین پاکستان کی نفی اور عام کسانوں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیر اعظم کے کسان پیکج پر منصفانہ اور فوری عمل درآمد کے احکامات صادر کئے جائیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو دو ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :