Live Updates

لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کی گریجوایشن کی ڈگری کو منسوخ کرنے کے لئے جاری نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 9 فروری 2016 11:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی غلام سرور نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی دباؤ پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کسی قانونی جواز کے بغیر اس کی بی اے کی ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگری جاری کرنے کے تیرہ سال بعد ان کا موقف سنے بغیر نوٹیکیشن جاری کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے غلام سرور کی گریجوایشن کی ڈگری کو منسوخ کرنے کے لئے جاری نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔عدالت نے حکومت پنجاب،رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی بہالوپور اور دیگر فریقین کو سات مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات